ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ق لیگ کا یوٹرن ؟ وزیراعظم کو نظرثانی پالیسی سے آگاہ کردیا

وزیراعظم عمران خان، پرویز الہیٰ
کیپشن: Pm Imran Khan, Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تیزی سے بدلتے ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر ق لیگ نے بھی وزیراعظم کیساتھ کھڑے رہنے کی پالیسی پر نظر ثانی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران خان  کو کہا ہے کہ اگر آپ کے 15،20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ 

 وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت ہوئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان کے ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا سگنل دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor