تین ماہ چھٹی نہ ملنے پر پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش

9 Mar, 2022 | 12:37 PM

Abdullah Nadeem

عابد چوہدری: عباس لائنز میں تعینات پولیس اہلکار کی چھٹی نہ ملنے پر  خودکشی کی کوشش۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ سے چھٹی نہ ملنے پر اہلکار فاروق نے خودکشی کی کوشش کی۔بٹالین 7 کے اہلکار فاروق کو رائفل سمیت اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اہلکار فاروق رائفل لئے پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔اہلکار فاروق نے رائفل دینے سے انکار کیا اور آگے بڑھنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔کچھ عرصہ قبل بھی ایک اہلکار نے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کر لی تھی۔

مزیدخبریں