سی این جی گاڑی مالکان کے لئے خوشخبری

9 Mar, 2022 | 12:22 PM

سٹی فورٹی ٹو: شہر کے سی این جی سٹیشنز کو تین روز کھولنے کا فیصلہ ۔سوموار، بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشن کھولے جائیں گے اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔وفاقی حکومت نے گیس کی قلت کے باعث موسم سرما میں سی این جی سٹیشنز کو بند کیا تھا۔ملک میں گیس کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کیا تھا تاہم سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں 85 روز بعد ہفتے میں  میں تین روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہائی کورٹ کے حکم پر 17 جنوری سے ہی سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 روز کے لیے کھل چکے ہیں۔

مزیدخبریں