ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے شادی کرلی ؟ ایک اور تصویر وائرل

سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے شادی کرلی ؟ ایک اور تصویر وائرل
کیپشن: Salman Khan, Sonakhsi Sinhaa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ان دنوں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے دبنگ  اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی  کے چرچے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی ایک اور تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی چند روز قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے تھے اور سلمان خان سوناکشی سنہا کو شادی کی انگوٹھی پہنا رہے تھے۔

اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ دونوں کی شادی کی تصویر ہے اور دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا میں اس دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی نے ایڈٹ کرکے وائرل کی ہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنی اور سلمان خان کی شادی کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ بیوقوف ہیں جو ایک جعلی اور اصل تصویر میں فرق نہیں کرسکتے۔

اب ایک بار پھر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم یہ تصویر بھی پہلی والی تصویر کی طرح جعلی ہے۔ دراصل جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ اداکار ورورن دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی ہے اور ایک بار پھر کسی نے شرارت کرتے ہوئے ان دونوں کے چہروں کی جگہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کا چہرہ لگادیا ہے۔

واضح رہے کہ  سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرچند روز قبل  ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ خود سے اپنی شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر دِکھایا گیا ہے جس میں سلو بھائی نے پریم کا کردار نبھایا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریم سلمان خان سے سوال کرتا ہے کہ اور شادی؟ جس پر سلو میاں کہتے ہیں کہ ہوگئی۔یہ سُن کر پریم چونک جاتا ہے اور ایک بار پھر سے پوچھتا ہے ہوگئی؟ جس پر سلمان خان خاموش نظر آتے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor