ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، منگل کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست 12 سو روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی رہی۔ منگل کے روز سونا 12 سو روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 200 روپے رہی جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 94 ہزار 325 روپے رہی۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونا 90ہزار 37روپے کا رہا اور چاندی کے نرخ 1330 روپے رہے۔

صارفین نے سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، متوسط طبقے نے سونے کے زیورات خریدنے کی امید ہی چھوڑ دی ہے۔ متوسط طبقہ اب مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔