مسلم لیگ ن لاہور کا صدر کون ہو گا؟

9 Mar, 2021 | 06:55 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کا سہرا کس کے سر سجے گا آئندہ ہفتے میں اعلان کردیا جائے گا۔

 تفصیلا ت کے مطابق ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے سٹی 42  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہورکیلئے بھیجے گئے لیگی رہنماؤں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔ مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کیلئے لیگی رہنماؤں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ایک ہفتہ میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا اعلان کردیا جائے گا ۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر ایاز صادق نے عہدے سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کیلئے نیا انتخاب کیا جائے گا۔لاہور کی صدارت کی ذمہ داری کس کے کندھوں پر ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔

مزیدخبریں