انٹرمیڈیٹ کیلئے داخلہ جمع کرانے کاترمیمی شیڈول جاری

9 Mar, 2021 | 05:55 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، پارٹ ٹو امتحانات،لاہور بورڈ نے داخلہ فارمز جمع کرانے کے لئے ترمیمی شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو امتحانات کے لیے ترمیمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارمز جمع کروانے کے لئے ترمیم شدہ شیڈول کا اجرا کیا گیا ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ 12 مارچ، دوگنا فیس کے ساتھ 22 مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 30مارچ تک امیدواران اپنے داخلہ فارمز جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمنز نے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی ہے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے، تیار کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق  12 جون سے انٹرمیدیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا گیا تھا،لاہور کے علاوہ تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی جوابی کاپیاں خریدنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب ب فارم کا مسئلہ ختم نہ ہوا تھا کہ اساتذہ کو سٹوڈنٹس ہیلتھ پروفائل ڈیٹا اکٹھا کرنے پر لگا دیا گیا۔سرکاری سکول میں زیر تعلیم ہر طالب علم کی مکمل طبی معلومات اکٹھا کرنا ہوگی۔طلباء کی نظر ، پیشاب اور ڈرگ سکریننگ کا ذمہ دار بھی سکول ہوگا۔پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ طلباء کی نفسیاتی کیفیت ،فیملی ،میڈیکل ہسٹری کی معلومات اکٹھی کرنا اساتذہ کے لئے ناممکن ہے، امتحانات سر پر ہیں اساتذہ کو پڑھانے دیا جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ سے غیر تدریسی کام لینا بند نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔انکا کہنا ہے کہ غیرتدریسی ڈیوٹیاں کرنے سے بچوں کو پڑھا نہیں پاتے اور جب خراب نتائج آتے ہیں تو اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں