ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی آمد، الیکٹرونکس مصنوعات مہنگی ہوگئیں

موسم گرما کی آمد، الیکٹرونکس مصنوعات مہنگی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: موسم گرما میں استعمال ہونے والی الیکٹرونکس مہنگی ہوگئیں، گرمی کا موسم آتے ہی الیکٹرونکس اے سی، کولر، پنکھوں، واشنگ مشینز کی قیمتوں میں 4 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ الیکٹرونکس مصنوعات مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی الیکٹرونکس مصنوعات کی قیمتوں اضافہ دیکھا جارہا ہے بالخصوص گرمیوں میں استعمال ہونے والی الیکٹرونکس اے سی، کولر، پنکھوں اور واشنگ مشینز کی قیمتوں میں چار فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے چار فیصد اضافے سے اے سی 3 سے 4 ہزار مہنگے ہوئے ہیں، کولر کی قیمتوں میں بھی 2 ہزار تک اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح مختلف کمپنیوں کے پنکھوں اور واشنگ مشینز کی قیمتیں بھی 1 سے 2 ہزار تک بڑھی ہیں۔ عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں آنے والے شہریوں نے الیکٹرونکس مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا شہریوں نے کہا تھا کہ مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ بے لگام کمپنیاں جب چاہے قیمتیں بڑھاتی ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔

دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اکبری منڈی میں چینی کی ہول سیل قیمت 96 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ساری کارروائیاں کریانہ فروش کیخلاف جاری ہیں۔ اس حوالے سے کریانہ فروشوں کا کہنا تھا کہ 96روپے والی چینی دکان تک لاتے ہوئے 98 روپے پڑتی ہے 100 تک نہ بیچیں تو کیا کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے کارروائیان بند نہ کیں تو پورے لاہور میں چینی کی فروخت بند کردیں گے۔ صدرلاہور کریانہ مرچنٹس حافظ محمد عارف کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کریانہ فروشوں کیخلاف کارروائیاں نہ روکیں تو پورے شہر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے۔