(سٹی42)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ملتوی کے بعد کرکٹ شائقین کے لئے بڑی آگئی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہوں گے جس کے لئے پنجاب حکومت نے گرین سگنل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کرنا پڑا جبکہ کچھ کھلاڑیوں میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صورت حال کو مدنظر رکھتے پی سی بی نے باہمی مشاورت سے اس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیاتھا جس کے بعد اس کوروکنا پڑا،اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ کیا جس کے تحت بقیہ ملتوی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے 20 میچز ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کے بقیہ میچز کو نئے شیڈول کے ساتھ ترتین دیا جائے گا ان حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا، علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے بھی شائقین کرکٹ کے جوش کو دیکھتے اور دنیا بھر میں پاکستان کی جانب سے ایک پرامن ملک کا پیغام جانے پر میچز کے انعقاد کی حامی بھر لی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین حسان مانی کا کہناتھا کہ فرنچائزز سے 3 دن کا وقت مانگاہے، تمام صورت حال کوپیش نظر رکھ کرفیصلہ کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نمائندگان نے موقف اختیار کیا، بورڈ حکام معاملات میں ان کو نظر انداز کرتے ہیں، کویڈ پروٹوکولزاور لیگ کی دیگر منصوبہ بندی میں نمائندگان کو دور رکھا گیا،اس سے معاملات میں بگاڑ پیدا ہوا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تحمل سے فرنچائزز کی بات سننے کے بعد فرنچائزز کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے، مستقبل میں فرنچائزز کو شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔