ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزنس آئیڈیا لاؤ لاکھوں روپے لے جاؤ، طلبا کیلئے زبردست آفر

بزنس آئیڈیا لاؤ لاکھوں روپے لے جاؤ، طلبا کیلئے زبردست آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بزنس آئیڈیا لاؤ پیسے لے جاؤ، یونیورسٹیز کے طلبا کیلئے خوشخبری، گریجویٹ اور زیرتعلیم طلبا کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا بڑا حکومتی اقدام، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے گریجویٹ اور زیر تعلیم طلبا بھی اب اپنا کاروبار کرسکیں گے۔

یونیورسٹیز کے طلبا کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے آئیڈیاز کی بنیاد پر بزنس کرنے کیلئے قرض لے سکیں گے، گریجویٹ اور زیر تعلیم طلبا بغیر کسی سود یا سفارش کے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ پنجاب سمال انڈسٹری نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر یونیورسٹیز میں بزنس اینکوبیشن سنٹرز قائم کردئیے ہیں۔ 

بزنس اینکو بیشن سنٹرز میں پنجاب سمال انڈسٹری کا نمائندہ قرض کیلئے طلبا کی رہنمائی کرے گا، قائم کیے گئے سنٹرز میں طلبا اپنا بزنس آئیڈیا دیکر قرض حاصل کرسکیں گے، ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک انہیں کسی کی سفارش کی ضرورت بھی نہیں، پانچ سے دس لاکھ 9 ویں گریڈ کے دو سرکاری ملازمین کی ضمانت پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری جمیل احمد جمیل کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer