قیدیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

9 Mar, 2021 | 02:27 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں غریب ونادار، کم عمر اور ذہنی معذور قیدیوں کو گھر میں کالز فری کروائی جائیں گی، فراہم کردہ 2 نمبرز پر ہفتے میں ایک بار کال کروائی جائے گی۔   

غریب ونادار، کم عمر اور ذہنی معذور قیدیوں کے لئے اچھی خبر کیونکہ محکمہ جیل خانہ جات نے ایسے قیدیوں کو گھروں میں ہفتے دو نمبروں پر ایک دفعہ کال کرنے کی سہولت مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے قیدی جن کے جیل اکاؤنٹ میں پیسے نہیں موجود ہوتے ان کو مفت کال کروائی جائے گی۔ کم عمر قیدیوں کو بھی ہفتے میں ایک بار دیئے گئے نمبروں پر کال مفت کروائی جائے۔

آئی جی جیل نے تمام جیلوں میں کالز پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تمام تفصیلات اکٹھی کرکے اخراجات کی تفصیلات محکمہ خزانہ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے تشکیل کردہ سب کمیٹی کو سمری تیار کرکے محکمہ داخلہ کو بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ حتمی منظوری کے بعد مفت کالز کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں