ڈیرن سیمی کی لاہوریوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

9 Mar, 2021 | 02:03 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستان کے دل شہر لاہور میں موجود ہیں اور وہاں سیمی نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی پنجاب کے شہر لاہور میں کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوئی،سیمی زندہ دلانِ لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے، وہاں موجود شائقین کرکٹ سٹار کرکٹر کو اپنے درمیان موجود پا کر حیران رہ گئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ  سیمی کی ویڈیو پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سےشیئر کی گئی علاوہ ازیں ڈیرن سیمی کرکٹ کھیلتے اپنی کچھ تصاویر ٹویٹ اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔سیمی کار سے اترئے اور منفرد ہیرسٹائل بناتے میدان میں موجود لاہوری نوجوان کرکٹرز کے پاس گئے اور بیٹنگ کی،ان کےفینز نےسیمی کی اس ویڈیو اور شیئر کی گئی تصاویر کو پسند کیا جبکہ  تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کی خدمات کا ہمیشہ شکرگزار رہے گا۔

ڈیرن سیمی کو یوں انجوائے کرتا دیکھ کر شرفین ردرفورڈ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’اسکیپر کرکٹ کا جوش کبھی ختم نہیں ہوسکتا، آپ اچھے شاٹس کھیلے۔

مزیدخبریں