اہم سرکاری ادارے کے افسران و ملازمین کورونا کی زد میں

9 Mar, 2021 | 01:34 PM

Imran Fayyaz

 (سٹی42) ایل ڈی اے میں کور ونا کے وار جاری ، ایل ڈی اے کے مزید ایک اور افسر اور سینئر کلرک کرونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد ایل ڈی اے افسران و ملازمین میں مثبت کورونا کیسز کی تعداد انیس ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس عمیر طلعت اور ایل ڈی اے سینئر کلرک ٹاﺅن پلاننگ فاروق احمد بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔دونوں ملازمین نے کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائے تھے جو مثبت آئے۔ دونوں ملازمین نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
 گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس رضوان شوکت میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے افسران و ملازمین میں مثبت کورونا کیسز کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔

 واضح رہے کہ آج ہی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا تھا ، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا تھا۔ لاہور کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا ان میں اے بلاک سبزہ زار،گلی نمبر3وائے بلاک،بلاک کیوفیز2ڈی ایچ اے سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔
 سمارٹ لاک ڈاؤن گلی نمبر15بلاک جے،بلاک اےف ڈی ایچ اے میں بھی نافذ کیا گیا تھا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالزریسٹورنٹ،نجی وسرکاری دفاتربندرہیں گے۔نقل وحرکت کیلئے ایک فردایک سواری استعمال کرسکے گا جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ گزشتہ دنوں بھی لاہور کے 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں