سول ڈیفنس کے نئے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری

9 Mar, 2021 | 01:24 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) محکمہ داخلہ نے سول ڈیفنس کے نئے سربراہ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ کے نئے انتظامی کنٹرول کے بعد ڈی جی سٹریٹیجک کوآرڈینیشن بورڈ کو ان اداروں کا سربراہ بنا دیا گیاہے۔ یہ سول ڈیفنس کا نیا سربراہ ہوگا اور سو ل ڈیفنس کی تمام فائل کا روٹ ڈی جی سٹریٹجک کوآرڈینیشن بورڈ کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی نے عامر عقیق خان ڈپٹی کمشنر، کنٹرولر سول ڈیفنس اوکاڑا سےملاقات کی ، ملاقات میں ادارے  کے امور پرتبادلہ خیال کیا،ذرائع  ابلاغ کے مطابق اس موقع پر دونوں افسران نےمحدود وسائل کے باوجود سول ڈیفنس کی کارکردگی کو سراہا، علاوہ ازیں محکمہ سول ڈیفنس کےبم ڈسپوزل عملے کی تعیناتی و بم ڈسپوزل ریکوری وہیکل کی جلدازجلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کا کہناتھا کہ اس سال کےبین الاقوامی شہری دفا ع کے دن کا مقصد بھی ہے جو کہ پوری دنیا میں حال ہی میں منایا گیا اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نے سول ڈیفنس آفس اوکاڑا و سول ڈیفنس ر یجن فیصل آباد کی کارکردگی کو سراہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں