لاہور کی تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ

9 Mar, 2021 | 12:15 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (راؤ دلشاد) ایک بار پھر شہر کی تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مرحلہ وار تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی، محکمہ بلدیات نے شہر کی تاریخی سرکاری و نجی عمارتوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

محکمہ بلدیات نے چیف کارپوریشن آفیسر سے شہر بھر کی تاریخی عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں، بلدیاتی اداروں کے زیر کنٹرول تاریخی میونسپل عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی اولین ترجیح میں شامل ہے، پہلے مرحلے بلدیاتی اداروں کی تاریخی عمارتوں کے تاریخی پہلوؤں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی، تاریخی میونسپل بلڈنگز کی ہائی کوالٹی تصاویر اور تاریخی پس منظر بذریعہ ای میل ارسال کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  محکمہ بلدیات کے مطابق وٹس ایپ پر ارسال کی گئی تصاویر اور ڈیٹا قابل قبول نہیں ہوگا، دوسرے مرحلے میں نجی تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش ہوسکے گی۔

واضح رہےکہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جو ملک کے کے شمال مشرقی دہانے پر واقع ہے، باغوں کے شہر میں کئی تاریخی عمارتیں موجود ہیں جن میں بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، شالامار باغ، مسجد وزیر خان، شیش محل، کرشنا مندر، ایوان اقبال، مقبرہ نورجہاں اور لاہور عجائب گھر ہیں۔

مزیدخبریں