معروف اداکارہ کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

9 Mar, 2021 | 10:43 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جنہوں نے متعدد سپرہٹ فلمیں کی وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،حالت مزید بگڑنے پر اداکارہ  زیبا بیگم کوہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی، زیبا بیگم تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کوہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا،اداکارہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، زیبا بیگم کو آج صبح ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ زیبا بیگم معروف اداکار محمد علی کی اہلیہ ہیں۔

سال 2020 میں لالی وڈ انڈسٹری پر کئی سالوں تک راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکارشہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا محمد علی نےاپنی سالگرہ منائی تھی،لالی وڈ انڈسٹری میں گڑیا کے نام سے جاننے والی اداکارہ زیبا بیگم 10 ستمبر 1945 میں پیدا ہوئیں اور پاکستان فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی لازوال اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ کر بیٹھیں۔

1967 میں اداکار محمد علی سے شادی کی اور پھر ان ہی کی ہوگئیں ۔ان کی مقبول فلموں میں توبہ، ایسا بھی ہوتا ہے ،انسان اور آدمی،محبت ،ارمان،باجی ، کنیز، بہورانی،اک پھول اک پتھر سمیت چھ سو سے زائد فلمیں شامل ہیں۔

زیبا محمد علی نے اداکار وحید مراد،درپن،محمد علی، ندیم، کمال،سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا جبکہ زیبا محمد علی نے ایک بھارتی فلم کلرک میں بھی کام کیا جس میں بھارتی اداکارہ ریکھا،ششی کپور سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

مزیدخبریں