پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

9 Mar, 2021 | 10:23 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(کومل اسلم)صبح و شام میں ٹھنڈی ہوائیں، دن میں سورج کا راج، شہر کا موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر بدلتے دن کے ساتھ شہر کا موسم بھی بدل رہا ہے، صبح و شام میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دوپہر میں سورج کی آب و تاب کے باعث موسم گرم ہورہا ہے، آج شہر لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ فضا میں آلودگی بھی برقرار ہے، آج شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 172 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں  پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کو میانوالی، بھکر، سرگودھا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع صاف جبکہ موسم گرم رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع مکمل صاف رہے گا،آج کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جنوب مشرقی سمت سے ہوا 5 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے.

مزیدخبریں