ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زندگی میں کیا کیا بھگتنا پڑاسنی لیون نے پردہ اٹھا دیا

   زندگی میں کیا کیا بھگتنا پڑاسنی لیون نے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ آج وہ جہاں پر ہیں اس کے لئے انہیں ایک طویل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا عالمی یوم خواتین پر اپنی جدوجہد بارے انہوں نے بتایا کہ انہیں 21 سال کی عمر سے ہی نفرت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے گندے اور نازیبا تبصرے سنے، ان کی ہر چیز پر تنقید کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سنی لیون نے بتایا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد بھی انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بہت سی رکاوٹیں آئیں ، انہیں سیٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز نظروں اوررویوں نے ان کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی تیز تند جملے سننے پڑے۔، لوگ ان کے ماضی کو بھولنے اور انہیں اپنانے کیلئے تیار نہیں تھے، فلم نگری نے ان کی وجہ سے ایوارڈ شو کا بھی بائیکاٹ کیا لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔
سنی لیون کا کہنا ہے کہ ان تمام تر رکاوٹوں اور نفرتوں کے باوجود بھی میں آج اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہی ہوں میں آج جو کچھ بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے میرا ایک خاندان بھی ہے۔