پاکستان سمیت 14ممالک کے مسافروں پر قطر داخلے کی پابندی

9 Mar, 2020 | 11:11 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے پیش نظرقطرحکومت  نے پاکستان سمیت 14ممالک کے مسافروں پر قطر داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، قطر حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزہ اور ویزہ آن آرائیول پر پابندی لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رات گئے پابندی لگنے پرکراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مجموعی طور 96 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، انتظامیہ کے مطابق وزٹ ویزہ آن لائن آرائیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطرداخلے پرپابندی عائد ہے، جس کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہے، قطر حکومت نے پاکستان سمیت چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے، جس کے مطابق آن لائن یا آن ایرائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں، ذرائع کے مطابق صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں