( وقاص احمد ) گارڈن ٹاؤن میں سٹی فورٹی ٹو کے عمرہ زائرین کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مغل اعظم فورٹ میں منعقدہ عشائیے میں ڈائریکٹر گولڈن پرل میاں عبدالرشید، سابق ڈپٹی میئر لاہور راؤ شہاب الدین، ایم پی اے بلال اکبر، سعد اکبر، طلحہ برکی، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر اور عمر عزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سازندوں نے مختلف دھنیں بجا کر حاضرین کو محفوظ کیا۔
عشائیے میں ڈائریکٹر سوشل میڈیا 24، ڈائریکٹر خرم کلیم، ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری، ڈائریکٹر 24 نیوز میاں طاہر، سہیل ضیا بٹ، عمران احمد، ایجویٹ بٹ، سلمان جعفر، فیضان سلیم، عرفان شیخ، مبشر خان، عمر معین، محمد عارف، شہباز افضل، اویس، ارقم، اکرم، سلیم بخاری، لالا ناصر، زاہد چوہدری، عامر رضا، زین العابدین، آغا حیدر، ذکا گھمن، شاہین عتیق، ماذن اسحاق، صہیب علوی، شیخ شاہد، علی اکبر، وسیم احمد، وقاص احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور عمرہ زائرین کو عمرہ کی مبارک دی۔