افسران کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

9 Mar, 2020 | 09:55 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت نے مختلف افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کردیے، اسد اسلام مانی کو ممبربورڈ آف ریونیو جبکہ ثاقب منان اور محمد اختر کو ممبر پی اینڈ ڈی لگادیا گیا۔  

پنجاب حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز محمد الیاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اکانومی لگا دیاگیا ہے جبکہ شہریار سلطان کو سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو سیکرٹری ہیومن رائٹس اور طاہر خورشید کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن اینڈ انفراسٹرکچر تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح اسد اسلام مانی کو ممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ ثاقب منان اور محمد اختر کو ممبر پی اینڈ ڈی لگادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں