( عابد چوہدری ) پاکستان میں ریل گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے حادثات پر مسافر خوف کا شکار ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بھی اس پر پریشانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق سترہ سالہ نوجوان شاہدرہ کے علاقے میں ریلوے ٹریک عبور کرتا ہوا ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش شناخت ہونے پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔
گزشتہ ماہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں بھی 30 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تھا۔
ایسے حادثات میں انسانی غلطیوں کا ہی عمل دخل ہوتا ہے تاہم آئندہ ایسی غلطیوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ سخت اقدامات کیے جانے چاہیے تاکہ حادثات کی مکمل روک تھام ممکن ہوسکے۔