وقت آگیا ہے کہ اپنے ہمسائیوں سے تجارت کی جائے، بلاول بھٹو

9 Mar, 2020 | 06:34 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 3 باڈر بند کرکے ملکی معیشت کو نہیں چلا سکتے،اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ہمسائیوں سے تجارت کی جائے، ٹیکس ہدف پورا نہ کرنے کی ذمہ دار نظام ہے عوام چور اور ڈاکو نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے راِل پام میں پپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام حالیہ معاشی بحران اور حل کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت کرنا ہوگی یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ 3 باڈر سیل کریں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے آنے سے ناصرف میڈیا، بلکہ بزنس مین، تاجر، کسان، مزدور سمیت پوری عوام متاثر ہوئی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ غیر حقیقت پسندانہ معاہدہ کیا ہے برسر اقتدار آکر نظرثانی کریں گے حکومت کی ناکام پالیسوں کا بوجھ عام آدمی برداشت نہیں کرسکتا۔

معاشی بحران کے حوالے سے سیمینار سے ڈاکٹر حفیظ پاشا، شاہد کاردار، قیصربنگالی اور ڈاکٹر قیس اسلم نے خطاب کیا۔ سمینار میں شریک ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہونی چاہیے اور امیر سمیت تمام طبقوں کو ٹیکس دینا چائیے۔ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر بھی نظر ثانی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں