لاہور بار کا ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم اقدام

9 Mar, 2020 | 05:12 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) لاہور ڈسٹرکٹ بار کا ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اقدام، بابا گراؤنڈ کے باہر ناجائز تعمیر کردہ چیمبر اور بڑی بڑی رکاوٹیں ختم کرادیں، سیشن جج لاہور کے ہمراہ لاہور بار کے صدر اور نائب صدر نے بابا گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

لاہور بار کے صدر جی اے طارق اور نائب صدر کرم نظام راں ایڈووکیٹ نے سیشن جج کے ہمراہ بابا گراؤنڈ کا دورہ کیا، بابا گراؤنڈ جانے والے راستے میں موجود تمام رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔ لاہور بار کے صدر کے حکم پر بابا گراؤنڈ کی طرف بنے وکلا کے چیمرز کو بھی گرادیا گیا۔

لاہور بار کے صدر جی اے طارق نے کہا ان کی کوشش ہے کہ سول کورٹ اور سیشن کورٹ جانے والے راستے صاف کردیئے جائیں تاکہ وکلا آسانی سے بابا گراؤنڈ میں داخل ہو سکیں، جس کے لیے آپریشن کرکے تمام تجاوزات ختم کرادی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سول کورٹ کے باہر ٹریفک جام ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرانے کے لیے کوشش تیزکردی ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی او سے بھی بات چیت جاری ہے، جی اے طارق نے وکلا سے درخواست کی کہ کوشش کریں گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس کار پارکینگ میں پارک کیا جائے۔

مزیدخبریں