(زاہد چودھری) شہرمیں آوارہ کتوں کےکاٹنےکے واقعات میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان، دو روز کےدوران مختلف علاقوں میں مزید61 افراد کو کتوں نےکاٹ لیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےآوارہ کتوں کو تلف کرنےکیلئےجاری مہم کےباوجود شہر میں کتے کاٹے کےواقعات نہ تھم سکے، سب سے زیادہ بچے اور خواتین آوارہ کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔
شہر میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید 61 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، جنہیں مختلف سرکاری علاجگاہوں میں اینٹی ریبیز ویکسینیشن کیلئےلایا گیا۔
کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
9 Mar, 2020 | 04:41 PM