ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے زیر تعمیر جناح سیکٹر پر تعمیراتی کام تیز

9 Mar, 2020 | 01:28 PM

Shazia Bashir

درنایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے زیر تعمیر جناح سیکٹر پر تعمیراتی کام تیز، چیف انجنئیر ایل ڈی اے نے ایکسیس روڈ ، پیکج ون ، فور اور سکس کے ترقیاتی کاموں کے لئے پونے پانچ ارب کے ٹینڈر جاری کردئے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ نے ایل ڈی اے سٹی پیکج ون اور فور کے لئے اڑھائی ارب سے زائد کا ٹینڈر جاری کردیا ہے،   ایل ڈی اے سٹی کے پیکج سکس کے لئے سوا ارب سے زائد کے ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

  ایل ڈی اے سٹی کے لئے ایکسیس روڈ کی تعمیر کے لئے پچھتر کروڑ کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ٹنڈرز بارہ پری کوالیفائیڈ کمپنی کو جاری کیا گیا ہے، چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

 پری کوالیفائیڈ تعمیراتی کمپنیاں پچیس مارچ تک ٹینڈر ڈاکیومنٹ جمع کراسکتی ہیں، پیکج ون، فور اور سکس کے ٹینڈر جاری کرنے کے بعد ایل ڈی اے سٹی کے تمام پیکجز کے ٹینڈرز مکمل کرلئے گئے ہیں۔

                    

مزیدخبریں