جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو ان سروس پرموشن دینے کیلئے کام شروع کردیا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو ایک ماہ میں نمٹادیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ان سروس پرموشن پر کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلہ میں 500 اساتذہ کو ترقیاں دی جائیں گی، ترقیوں کیلئے ایک ہفتہ میں سنیارٹی لسٹ جاری کی جائے گی۔
سنیارٹی لسٹ کے بعد رواں ماہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو ترقیاں دی جائے گی، ترقیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو کلئیر کیا جائے گا۔