سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے رنگا رنگ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔آج آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں ہوگا۔ گزشتہ روز پہلا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی اور دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کے کنگز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاگیا۔پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے فتح سمیٹی۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے 12چھکے مارے۔انہوں نے 99 رنز بنائے ۔وہ سینچری تو نہیں بنا سکے لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بین ڈنک کا ڈنکا خوب بج رہا ہے، وہ ڈنکے کی چوٹ پر ایسے چھکے مار رہے ہیں کہ ہر کوئی ان کا فین ہو گیا ہے۔
Ben Dunk in the last 4 matches across 6 days:
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) March 8, 2020
23 sixes
13 fours#PSL5 pic.twitter.com/O1Quu65RJh
بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں زیادہ سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی عادت سی بنا لی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑا اور 10 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا اور اب کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہی ریکارڈ کو 12 چھکوں کے ساتھ بہتر کیا لیکن چھکوں سے بڑھ کر اب بین ڈنک کے ببل گم کے چرچے ہیں۔
بین ڈنک نے 247.50کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، 12 چھکے اور تین چوکے مارے۔
بین ڈنک کا ببل بھی مشہو ر ہوگیا ،ان کے اس سٹائل کے میمز بھی بن رہے ہیں جسے لوگ بہت انجوائے کررہے ہیں۔ببل مشہور ہو گئے ہیں لیکن اس میں کچھ خاص نہیں ہے، میں بس گراؤنڈ کے اندر پر سکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اسے شاید ویڈیوز میں زیادہ دکھایا جا رہا ہے۔کمنٹیٹر ڈینی مورسن نے اردو میں کہا کہ کوئی پوچھے تو ڈنک آیا تھا۔
DANNY MORRISON KNOWS BEN DUNK DID SOMETHING SPECIAL TONIGHT ????????
— Cricingif (@_cricingif) March 8, 2020
Dunk's explosive masterclass left Danny awestruck ????#HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/mh3GXPTFeV
جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ ببل گم شاید بری عادت ہے، مجھے اسے روکنا چاہیے لیکن میں صرف پُرسکون رہنے کے لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ جو ٹارگٹ ہے اس پر فوکس کر سکوں۔گزشتہ تین ماہ میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ سنچری مکمل نہیں کر سکا لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا، اس بات کا اطمینان ہے کہ ان کی اننگز سے ٹیم کو فائدہ ہوا اور اسے جیت ملی اور اس جیت سے اعتماد ملا ہے اور اسی مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
بین ڈنک نے کہا کہ اب فوکس اگلے تین میچوں پر ہے، بحثیت ٹیم اسی مومنٹم کو برقرار رکھنا ہے، گزشتہ دو روز میں ٹیم نے ایک گروپ بننے کے لیے بڑی محنت کی، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے یہی کوشش کی کہ ایک یونٹ بن جائے اور پھر گروپ کی شکل میں سب اچھا کھیلیں۔