خواجہ سعد رفیق جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

9 Mar, 2020 | 11:23 AM

Azhar Thiraj

لاہور میں پیراگون اسکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیمارپڑگئے ،جیل سپرنٹنڈنٹ نے سعد رفیق کو اسپتال میں داخل کرانے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے۔ جیل کےہسپتال میں علاج ممکن نہیں ہے۔ استدعا کی گئی ہے عدالت سروسز ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کو ایڈمٹ کرانے کی اجازت دے۔

یاد رہے نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، جس کے بعد نیب لاہور نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔ نیب کے مطابق خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

مزیدخبریں