ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمائمہ ملک کا فیروز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار

عمائمہ ملک کا فیروز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان کے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں زندگی کے اس دور سے گزر رہی ہوں کہ جب بہن بھائی میرے لیے متاثر کن کردار ادا کررہے ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ فیروز ہم سب تمھارے صراط مستقیم پر چلنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں، نوجوانی میں اللہ نے تمہارا انتخاب کیا اور اپنی رحمت نازل کی۔ عمائمہ ملک نے فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ قبل فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم اب صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرستار جس بیان کا انتظار کررہے تھے وہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ انہوں نے مداحوں سے دعاں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست بھی کی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer