پنجابی فلم ''تیرے باجرے دی راکھی'' کوعیدالفطرپر ریلیز کرنے کا علان

9 Mar, 2020 | 10:12 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ نازپروڈیوسرو ہدایتکار سید نورنے اپنی نئی پنجابی فلم '' تیرے باجرے دی راکھی'' کوعیدالفطر پرریلیز کرنے کا علان کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلم '' تیرے باجرے دی راکھی'' کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفرد ہے، فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

سید نور نے کہا کہ فلم بینوں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے، فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے، اس میگا بجٹ فلم کے کے پرڈیوسر صفدر ملک ہیں، شاعری نامور شعراءنے لکھی ہے۔

میوزک ڈائریکٹرذوالفقار عطرے جبکہ فلم کے گانے بھی نامور گلوکاروں نے گائیں ہیں، فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، خوشبو خان، عرفان کھوسٹ، افتخار ٹھاکر، جنت مرزا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

  سید نور کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم ان کی ماضی کی سب فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔

مزیدخبریں