امان اللہ کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

9 Mar, 2020 | 10:00 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) پاکستان کے لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ مرحوم کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی خدمات کے پیش نظر کسی سڑک کا نام ان سے منسوب کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان امان اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پر نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ  چند  روز قبل  معروف کامیڈین امان اللہ 70 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

امان اللہ کی عمر 70 برس تھی، ان کو کنگ آف کامیڈی بھی کہا جاتا تھا، امان اللہ اور مستانہ کی جوڑی نے اسٹیج ڈراموں میں دھوم مچائی، امان اللہ نے سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا اور سلجھے ہوئے انداز میں اپنے انداز کامیڈی سے لوگوں کو محفوظ کرنے والا اور لوگوں کے چہروں پر ہنسی لانے والے کردار کا اختتام ہوگیا۔

جنوری میں امان اللہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی اور انہیں ہسپتال اور پھر  ہسپتال میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا اس دوران ایک موقع پر سوشل میڈیا پر امان اللہ کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی تاہم ان کی صاحبزادی زرغون اور بیٹے معیز علی نے ان کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی۔

مزیدخبریں