پتنگ بازوں کی شامت آگئی

9 Mar, 2020 | 12:00 AM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) کینٹ ڈویژن کی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے بھاری مقدار میں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور برآمد کرکے 42 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مناواں پولیس نے 8، غازی آباد پولیس نے 7، باٹا پور اور جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4,4 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا۔

اس طرح فیکٹری ایریا، ہیئر، باغبانپورہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس بی پولیس نے 3,3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈیفنس اے پولیس نے 2، مصطفی آباد، ہڈیارہ نے 1،1 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 65 پتنگیں، 7 چرخیاں، 24 ڈور کی پنیاں برآمد کرکے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔ پولیس کا کہنا ہے پتنگ بازی خونی کھیل ہے والدین بچوں کو اس سے دور رکھیں۔      

مزیدخبریں