ذوالفقار بھٹو، نواز شریف کے زیراستعمال رہنے والی ٹرین کی بوگی عمران خان کیلئے تیار

9 Mar, 2019 | 09:41 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ماضی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کے زیراستعمال رہنے والی کمرہ نما ٹرین بوگی کی تزئین و آرائش مکمل، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تیار کی گئی بوگی میں عمران خان سفر کرینگے۔

آرام دہ نشستیں، کارپیٹڈ فرش، ڈائننگ روم، بیڈ روم، میٹنگ روم، اسٹڈی ٹیبل اور پر تعش کچن، یہ مناظر کسی سیون سٹار ہوٹل روم یا لگژری اپارٹمنٹ کے نہیں بلکہ وزیراعظم پاکستان کے استعمال کیلئے بنائی گئی ٹرین بوگی کے ہیں جسے ریلوے کی زبان میں سیلون کہا جاتا ہے۔ اور 75 نمبر نامی سیلون کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں تیار کیا گیا، جسمیں بھٹو الیکشن مہم سمیت دیگر علاقوں میں خطاب کیلئے سفر کرتے تھے، بعدازاں اس سیلون کو نواز شریف نے دو مرتبہ مختلف علاقوں کی سیاحت کیلئے استعمال کیا۔

اپنی نوعیت کی خاص اور انوکھی بوگی میں سیون سٹار ہوٹل کی تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ بوگی کی دیواروں پہ ریلوے کی نایاب تصویریں آویزاں کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کیلئے مختص اس مخصوص سیلون کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کی گئی ہے اب یہ بوگی وزیراعظم عمران خان کے سفر میں استعمال ہوگی۔

مزیدخبریں