سٹی42:محکمہ داخلہ نے بلاول بھٹوزرداری کونوازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی، نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت نے کیا، بلاول بھٹونے محکمہ داخلہ کو ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔
قمر زمان کائرہ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ درخواست کو منظور کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جبکہ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی ملاقات کرانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ایک بار پھر نوازشریف کو علاج کے لئے پیشکش کر دی، پنجاب حکومت نے نوازشریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جس ہسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں، وہاں لے جانے کے لیے تیار ہیں اور نواز شریف اپنے فیصلے سے متعلق حکام کو آگاہ کریں۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ بلاول بھٹونے محکمہ داخلہ کو ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔