خاتون اول بشری بی بی کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ

9 Mar, 2019 | 06:07 PM

Shazia Bashir
Read more!

(بسام سلطان) خاتون اول بشری بی بی نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ  کیا، آئی سی یو میں ڈاکٹرز کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

خاتون اول بشری بی بی کی گلاب دیوی ہسپتال آمد پر سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر کر دئیے گئے، بشری بی بی نے ہسپتال آتے ہی آئی سی یو کا دورا کیا اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔  دورے کے دوران بشری بی بی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، ڈاکٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے بشری بی بی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا مقصد نہیں، سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری دکھانا چاہتے ہیں۔

  خاتون اول نے ہسپتال گائنی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور بہتر انتظامات کا اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں