( زین مدنی ) معذور بچوں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم امور نے گلوکارہ میگھا کو اپنا سفیر مقرر کرلیا، چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقدہ یوم خواتین کی تقریب میں میگھا نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں امور این جی او کے زیراہتمام یوم خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم، لیلہ القدر، ڈاکٹر منور چاند، گلوکار طارق طافو سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گلوکارہ میگھا کو امور تنظیم کا سفیر بنایا گیا اور گلوکار طارق طافو کی پرفارمنس بھی ہوئی۔
میگھا کا کہنا تھا کہ وہ معذور بچوں کے لیے کام کریں گی اور عوام میں آگاہی دیں گی کہ یہ بچے اللہ کا تحفہ ہیں۔ تقریب میں جہاں معذور بچوں کو ایوارڈز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی وہیں ان سے محبت کرنے کی آگاہی بھی دی گئی۔