اقراءطارق: فش فارمرز کے لئے خوشخبری، محکمہ ماہی پروری پنجاب نے مچھلی کی بہتر پیداوار کے لئے، فارمرز کو ایئر ریٹرز دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ ماہی پروری پنجاب کی جانب سے، پرائیویٹ فش فارمر کو ایئر ریٹر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت فراہم کئےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بری خبر ، مرغی مہنگی ہوگئی
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز عنصر محمود چھٹہ کا کہنا ھے کہ تمام اضلاع میں مچھلی پالنے والوں کو دو دو ایئر ریٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ایئرریٹر پانی میں آکسیجن لیول مناسب رکھتا ھے۔ اس کے استعمال سےمچھلی کی پیداوار بھی بہتر ہوگی۔