ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پرترقیاں،آئی جی پنجاب نے اعتراضات مانگ لئے

9 Mar, 2018 | 09:51 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی: ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پرترقی پانے والوں کی سنیارٹی فکس کرنے کے لیےآئی جی نے آرپی اوز سے اعتراضات مانگ لئے۔ اعتراضات  کی لسٹیں ایس اینڈ جی اے ڈی بھجوائی جائیں گی تاکہ سنیارٹی فکس کی جاسکے۔

آئی جی کی طرف سے لکھے گئے خط میں آرپی اوز،ڈی پی اوز اور متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ اگرکسی کو اس حوالے سے اعتراض ہے توپندرہ روزمیں جمع کرائیں تاکہ اعتراضات دورکیے جائیں۔ پندرہ روزکے بعد چالیس نئے ترقی پانے والےافسران کی لسٹیں ایس اینڈ جی اے ڈی بھجوائی جائیں گی تاکہ سنیارٹی فکس کی جاسکے۔

مزیدخبریں