ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین؛ خواجہ احمد حسان نے ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

اورنج لائن ٹرین؛ خواجہ احمد حسان نے ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کےزیر تعمیرپہلے چار اسٹیشنز کادورہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ کی سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کو بریفنگ ، خواجہ احمد حسان نے چاروں اسٹیشنز کوآئندہ ہفتے تک مکمل کرنےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ احمدحسان نے ڈیرہ گجراں، اسلام پارک ،سلامت پورہ اور محمود بوٹی اسٹیشنز پر جاری فنشنگ ورکس کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے چاروں اسٹیشنز پرسول ورکس، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس آئندہ ہفتے تک مکمل ہوجائے گا۔

ضرور پڑھے: ڈبہ بند دودھ بیچنے والی کمپنیوں کی شامت آگئی

 خواجہ احمد حسان کو بتایا گیا کہ چاروں اسٹیشنزکے داخلی اور خارجی راستوں پرگیٹس کی تنصیب کا کام بھی جلد مکمل کرلیاجائےگا۔ جبکہ پیکج ون پر ڈیرہ گجراں سےلکشمی چوک تک سول ورکس اپریل کے پہلےہفتے تک مکمل کرنےکی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پرسی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم ،پراجیکٹ ڈائریکٹر حمادالحسن ،ذیشان عثمانی ،یاور ورک، ڈپٹی ڈائریکٹرپراجیکٹ عثمان مظہرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔