درنایاب:واسا میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں، واسا لیبرالائنس شیر یونین سی بی اے انتظامیہ کے سامنے آگئی، سی بی اے یونین نے بھرتیوں پر لیبر کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔
واسا کی سی بی اے شیر یونین کو لیبر کورٹ نمبر ون نے بائیس مارچ تک بھرتیاں روکنے کا حکم دے دیا، واسا میں 450 جے پی او ، مکینکل ہیلپر اور ڈرائیورز کی بھرتیاں کی جارہی تھیں۔ اس سے قبل بھی واسا میں بھرتیوں کا عمل روکا جا چکا ہے۔
سی بی اے حکام کے مطابق واسا کے پاس ورک چارج ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، مالی مشکلات میں گھرے واسا میں سینکڑوں بھرتیاں مالی خزانے پر بوجھ ہیں۔ واسا انتظامیہ کو بارہا بھرتیاں روکنے کا کہا گیا۔