بچوں کی انرولمنٹ میں اضافے کیلئے سیٹلائٹ سکول متعارف کروا دیا گیا

9 Mar, 2018 | 08:13 PM

عطاءسبحانی
Read more!

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن نے سیٹلائٹ سکول متعارف کرا دیا، سیٹلائٹ سکول ان علاقوں میں کھولاجائے گا جہاں پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہونگے، فیصلے سے 2 لاکھ بچے مستفید ہونگے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کی انرولمنٹ میں اضافے کیلئے سیٹلائٹ سکول متعارف کرا دیئے، جہاں علاقے کے غریب بچوں کو پڑھایا جائے گا .سیٹلائٹ سکول ان علاقوں میں کھولےجا ئیں گےجہاں ایک کلومیٹر کی دوری پر پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہوگا۔

سیٹلائٹ سکول متعلقہ علاقے کے اے ای اوز کی منظوری سے کھولاجائے گا۔ سیٹلائٹ سکول کا خرچ فروغ تعلیم فنڈ سے کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ سکول میں 30 سے 35 بچوں پر ایک ٹیچر قریبی سکول سے لگایا جائے گا۔ سیٹلائٹ سکول کیلئے جگہ علاقے کے مخیرحضرات یا دینی مدارس سے حاصل کیجائے گی۔

مزیدخبریں