(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بابا رحمتا ایسا انسان ہے جو دوسروں کے لیے سہولیات پیدا کرتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ بابا رحمتا ایسے ہی لگا رہتا ہےمگر مجھے کسی کی پرواہ نہیں جو مرضی آئے تنقید کرے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس کا پی آئی سی کا دورہ، حکومتی دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ گیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی. دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ آج میں واضح کرتا ہوں کہ بابا رحمتے کون ہے اور میں نے اسکا تصور کہاں سے لیا، انہوں نے کہ کہا یہ تصور میں نے ادیب اشفاق احمد سے لیا ہے کیونکہ وہ بابا لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ننھی زینب کے والد مشکلات کا شکار، سپریم کورٹ میں دہائی
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے بعد سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور سہولیات کی عدم فراہمی پر ایم ایس کی سرزنش کی۔