عمران خان کی جان کو خطرہ، خفیہ اداروں کا انتباہ

9 Mar, 2018 | 10:52 AM

(عرفان ملک) سیاستدانوں کا کبھی اقتدار خطرے میں ہوتا ہے اور کبھی جان، پاکستان میں یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی سیاستدان کو جان کا خطرہ لاحق ہو اور اسے خفیہ اداروں نے آگاہ کیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی اور سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے پولیس افسروں سے ملاقات کی۔ جس میں پولیس نے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ اور حساس اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس بھی مہیا کی گئیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے اور جلوسوں میں کم سے کم شرکت کریں۔

پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان نقل و حرکت محدود رکھیں، جلسوں میں انہیں بلٹ پروف ڈائس اور چوراہوں میں گاڑی سے باہر نکلنے سے بھی منع کر دیا۔

مزیدخبریں