پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونانی حکام نے ایک مرتبہ پھر روک لیا

9 Jun, 2024 | 10:10 PM

انور عباس : پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونانی حکام نے ایک مرتبہ پھر روک لیا ۔ 

مونا خان کو ایتھنز ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا ۔ 

مونا خان اپنے صاحبزادے کے ہمراہ وطن واپس لوٹ رہی تھی۔ مونا خان کا کہنا ہےمجھے اور میرے بیٹے کو ایتھنز ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے, ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانہ میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہی, میرے ساتھ یونان میں مشکوک افراد کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے, میرا بیٹا بھی خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو تحفظ دیا جائے ۔ میرا اور میرے بیٹے کا پاسپورٹ یونانی امیگریشن حکام نے ضبط کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مونا خان نے آج یونان سے پاکستان واپس آنا تھا, انہوں نے کل صبح ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچنا تھا, مونا خان نے قطر ائیر ویز کے زریعہ واپس آنا تھا ۔ 

مزیدخبریں