سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، وزیراعظم کا جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار

9 Jun, 2024 | 09:14 PM

ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا گیا ۔ 

وزیراعظم کی شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کے لیے سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں