سٹی42: نیویارک میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ کا ٹاس ہونے کے بعد میچ شروع ہونے سے پہلے بارش شروع ہو گئی۔ نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم مین وکٹ کو ایک بار پھر ڈھک دیا گیا ہے۔
سٹیڈیم میں موجود مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ بارش کتنی دیر رہے گی اور میچ کب شروع ہو سکے گا۔