احمد منصور : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت مادر وطن کے سات سپوت شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوان کی ایسی قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے ، کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ، کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔ صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، لانس نائیک حسین علی خان شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں، لانس نائیک حسین علی شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔ سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، سپاہی منظور شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں، سپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں شامل ہیں۔ لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے، لانس نائیک محمد انور شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے، سپاہی اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے،سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے، سپاہی راشد محمود شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں، سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔