قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

9 Jun, 2024 | 06:40 PM

ویب ڈیسک: قومی ریسلر  رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے، ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔

قوی ریسلرکا کہنا تھا کہ  ہم اعظم خان کو  روزانہ 5 سے 6 گھنٹے  پہلوانوں کے  ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ  اور  بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

مزیدخبریں