ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی پر میزبان نے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے متعلق شاہد آفریدی سے سوال کیا؟ جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں! مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کپتانی کی ہے ، سہیل بھی میرے ساتھ رہاہے ، آپ کا لیڈر کپتان ہوتاہے ، جو سب کو ساتھ لے کر چلتاہے ، کپتان ٹیم کا ماحول خراب کردیتاہے یاپھر وہ ٹیم کو بنا دیتاہے ، کپتان سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے ۔